وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پارلیمنٹ ہاﺅس آمد پر گیٹ پر روک دیا گیا
اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پو رکی پارلیمنٹ ہاﺅس آمدکے موقع پر گیٹ پر روک دیا گیا جس کے بعد علی امین گنڈا پور، سنی اتحاد کونسل اور لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ ہاﺅس کے گیٹ پر شدید احتجاج اورنعرے بازی، پارلیمنٹ کے گیٹ کو تالے لگانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب نے کہا کہ آج ایک منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور منتخب پارلیمنٹرین کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک کر تالے لگا کر کیا پیغام دیاگیا یہ کون سی جمہوریت ہے ہم منتخب پارلیمنٹرین اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوپارلیمنٹ ہاﺅس میں جانے سے روکنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں او رہرفورم پر اس حوالے سے آواز اٹھائے گئے ۔ رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ بتایا جائے کس کے حکم پر آج پارلیمنٹ کو تالے لگا کر منتخب اراکین اور منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اندر جانے سے روکا گیا اس کا حکم کس نے دیا تھا ایسا رویہ توکبھی آمریت کے دو ر میںبھی نہیں ہوا آج ہم آمریت سے بھی بدتر دو رمیںرہ رہے ہیں مذکورہ اقدام جس کے بھی کہنے پر کیا گیا اس حوالے سے ایک قرارداد پاس کرائی جائے گیا تاکہ ایسے عناصر کی نشاندہی ہوسکے جومنتخب اراکین کیلئے پارلیمنٹ کے دروازے بند کرتے ہیں ۔احتجاج کرنے والے والوں میں عمر ایوب، شیر افضل مروت، علی محمد خان، زرتاج گل، شاندانہ گلزار احتجاج میں شامل تھیں ۔واضح رہے وفاق اور خیبرپختونخوا صوبے کے درمیانچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملہ ڈیڈلاک کاشکار ہے اور اس معاملے پربات کرنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔


