احتساب عدالت میں سماعت، حسن اور حسین نواز کے تینوں ریفرنسز میں دائمی وارنٹ منسوخ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی دائمی وارنٹ منسوخ کرنے پر احتساب عدات میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر سماعت کی ۔سماعت میں حسن نواز ، حسین نواز کے تینوں ریفرنسز میں دائمی وارنٹ منسوخ کر دئے گئے۔اس موقع پر وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر حسن نواز ، حسین نواز کے وارنٹ معطل کر دیے تھے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی تھی، فلیگ شپ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ نے ہی بری کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


