بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

راولپنڈی (پ ر) بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کادورہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرینی کمانڈر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور حکومتی سطح پر تعاون پربات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اورنیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرینی کمانڈرنے فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، بحرینی کمانڈر کو فضائیہ کے آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بحرینی کمانڈر نے فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں