مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کیلئے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کیلئے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کر لیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو قائل کرنا پڑا، ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا ہے، معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائر اکتوبر 2022ءمیں آخری بار تبدیل ہوئے۔ ا±س وقت بھی ان کی قیمت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی، مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر واویلا شروع کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا وہ صرف 1 دن کیلئے تھا وہ بھی سیکیورٹی معاملات میں روٹین کی تبدیلی کے لیے کیا گیا۔
Load/Hide Comments


