حب شاہراہ پر ٹریفک حادثہ اہلکاروں کے بھتہ سے بچنے کیلئے تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا

حب (انتخاب نیوز) عینی شاہدین کے مطابق بیلا میں حادثہ گڈانی موڑ پر تعینات پولیس اور کسٹم کے اہلکاروں کے بھتے سے بچنے کیلئے تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ بیلا سے لیکر حب تک درجنوں پولیس، کسٹم اور کوسٹ گارڈ کی چوکیاں بنی ہوئی ہیں جو کہ ایرانی تیل، ڈیزل بردار گاڑیوں اور موٹرسائیکل سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ اس موقع پر عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں