فورسز سے جھڑپ میں 4 ساتھی ہلاک، 2 فرار ہوگئے، حافظ گل بہادر گروپ کا دعویٰ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ گل بہادر گروپ کے دھڑوں جیش فرقان محمد اور جیش عمری نے بالترتیب اپنے ترجمان نصرت اللہ وزیرستانی اور ضرار داوڑ کے ذریعے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں، عسکریت پسندوں نے حملہ کرنے والے 6 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم کی نشاندہی کی، جن میں سے 4 سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد مارے گئے۔ ادھر حافظ گل بہادر گروپ کا دعویٰ ہے کہ جھڑپ کے بعد دو حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


