فیصل آباد میں اوباش نوجوان نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو بے آبرو کردیا

فیصل آباد(آن لائن)اوباش نوجوان نے نوکری کا جھانسہ دیکردوشیزہ کو بے آبروکردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ ولی پورہ کی رہائشی مسرت بی بی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی سونیا نے نوکری کی تلاش میں کئی جگہوں پر ڈاکومنٹس دیئے توملزم فاروق نے ڈائیووبس سروس میں بطور رروڈ ہوسٹس لگوانے کا جھانسہ دیکر ریلوے اسٹیشن بلوایا اوراسکو قریب فاروق ہوٹل پر لے گیا جہاں پرزبردستی اسکے ساتھ زیادتی کی اوردھمکیاں دیں کہ اگرکسی کو بتایا توجان سے ماردونگا نوکری بھی نہ دلوائی جس پر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پیپلزکالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں