سوشل میڈیا بندش، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایکس کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) کی بندش تاحال ختم نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے ایکس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سول سوسائٹی کی 28 تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’ایکس‘ تک رسائی بحال کریں۔مشترکہ اعلامیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہاگیا کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی ایک مثالی کوشش کی۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں