تحریک انصاف کی گزشتہ کے پی حکومت میں بہت کرپشن ہوئی، لوگ کھرب پتی بن گئے،افضل مروت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے متعلق اجلاس میں علیمہ خان بھی موجود تھیں۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ لے جاتے تو وہ جنگل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں