مستونگ، پاسپورٹ آفس نے عوام کو رلا دیا
مستونگ/// پاسپورٹ آفس نے عوام کو رلا دیا نارمل پاسپورٹس 3 ماہ بعد آنے لگے عمرہ زائرین سمیت بیرون ملک جانے والے طلباء اور کاروباری اشخاص کو شدید پریشانی کا سامنا، عوامی حلقوں کا وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان وفاقی وزیر داخلہ سیکرٹری داخلہ صوبائی وزیر داخلہ ڈپٹی کمشنر مستونگ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پہلے جو پاسپورٹ نارمل 21 دن اور ارجنٹ دس روز میں آتے تھے اب نارمل پاسپورٹ 3 سے 4 ماہ اور ارجنٹ پاسپورٹ 21 سے 25 دن میں آنے لگے ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ مستونگ پاسپورٹ آفس سے فارم اسلام آباد دیر سے بھیجے جانے کے باعث پاسپورٹس تاخیر سے آتے ہیں 1 فروری کو اپلائی کرنے پر فارم پر 28 فروری پاسپورٹ وصولی کی تاریخ درج تھا لیکن فارم ابھی تک مستونگ میں ہی پڑا ہوا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے عمرہ زائرین سمیت کاروباری شخصیات اور بیرون ملک جانے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سائلین نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی وزیر داخلہ سے تاخیری حربوں کا فوری طور پر نوٹس لینے اور سابقہ طریقہ کار بحال کرکے جلد از جلد پاسپورٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے


