کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کااہلکار گرفتار

کراچی(آئی این پی ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے نے منگھو پیر روڈ نورس چورنگی کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ولی رحمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سے دستی بم سمیت دیگر اہم سامان برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2004 میں جنوبی وزیرستان میں پاک آرمی اور ایف سی پر حملہ کیا تھا جس میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں