پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے درخواست دے دی
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں جلسہ عام کیلئے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراونڈ کی جگہیں مانگی گئیں۔ تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔
Load/Hide Comments


