نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے پہلے ہی مکہ پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں