خضدار میں ڈبل سواری پر پابندی عوام کی تدلیل کے سوا کچھ نہیں، نیشنل پارٹی

خضدار (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی سٹی خضدارکے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈبل سواری کے نام پر شریف النفس شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے مذمت کرتے ہیں انتظامیہ چوری ڈکیتیوں مہنگائی میں کنڑول کرنے میں ناکامی کو چھپانے کے لیے ڈبل سواری کے نام پر عوام تنگ کررہی ہے۔ دنیا میں اس کی مثال کہی نہیں ملتی کہ ڈبل سواری سے امن امان بحال ہو چوریاں رک گئی ہو خضدارمیں امن کو بحال کرنے کے لیے دنیا کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے اگر ڈبل سواری سے حالات بہتر ہوتے تو خضدار اب دنیا کاپر امن ترین شہر بن چکا ہوتا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ چوریاں بازار چوک مارکیٹوں میں نہیں ہوتے اور جہاں چوریاں ہوتے ہیں وہاں تو انتظامیہ دور دور تک نظر نہیں آتی۔ چور گھروں میں گھس کر گھنٹوں تک گھر کی تلاشی لیکر لوٹ مار کرکے مرضی سے چلے جاتے ہیں وہاں تو انتظامیہ نظر نہیں آتی گلیوں ویرانوں میں عوام الناس سے گاڑیاں موٹر سائیکل چھینی جاتی ہے ۔ منافع خور تاجر سریام مہنگائی کا بازار گرم کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف عمل ہے سرکار حسب معمول غائب دکھائی دیتی ہے اب انتظامیہ کی جانب سے عوام کو تحفظ دینے کے بجائیں ڈبل سورای پر پابندی لگا کر تنگ کرنا باعث حیرت و افسوس ناک عمل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ ڈبل سواری پر پابندی کے انوکھے فیصلے کو جلد ازجلد واپس لیکر پولیس گشت بڑھاکر عوام کو گلیوں گھروں میں تحفظ فراہم کریں منہگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں