ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید جاں بحق ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(انتخاب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا، خودکش بمبار نے اپنی گاڑی سیکورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق خودکش حملے میں نائب صوبیدار یارسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید جاں بحق ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں