راجن پور، کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن، ایک مسلح شخص ہلاک

راجن پور(انتخاب نیوز)کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے ڈاکوﺅں کے خلاف آپریش کیا گیا۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق مختلف گینگ کے ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے، ڈاکوﺅں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی، فرار ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا گیا، ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس آپریشن میں ایک ڈاکتو کجل دلانی ہلاک ہو گیا، علاوہ ازیں پولیس اور ڈاکوﺅں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ 5گھنٹوں تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں