ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نادرا سمیت بینکوں سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹاویئر ہاﺅس کی تیاری پر کام جاری، نادرا اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاوس کی تیاری میں صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تمام اداروں سے شہریوں کا حاصل کردہ ڈیٹا ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاو¿س کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے اور متعلقہ ڈیٹا کو استعمال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر کے پاس ہوگا۔
Load/Hide Comments


