مکان کے تنازعے پر دیور کا بھابھی اور اس کی بیٹیوں پر تشدد، ملزم گرفتار

راولپنڈی(انتخاب نیوز)راولپنڈی کے شیر زمان کالونی میں دل خراش واقعہ پیش آیا جب دیور نے بیوہ بھابھی اور اس کی بیٹیوں کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کا مطابق ملزمان کی جانب سے بیلچوں کے وار کیے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے درمیان مکان کا تنازع چل ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی سے مل کر حصہ مانگ رہا ہے جبکہ مکان متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں