دالبندین،گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا دی

دالبندین(نامہ نگار)گھریلو ناچاقی دلبرداشتہ شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی جان گنوا دی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین شہر سے 100 کلومیٹر دور مشرقی نواحی قصبے چارسر کے مقام پر شمس الدین نامی شخص نے اپنے بھائیوں سے زمینوں کے جھگڑے اور گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر قریبی کنوئیں میں چھلانگ لگا کر اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جنھیں بعد ازاں لواحقین نے بڑی مشکل سے لاش کنوئیں سے نکال کر سپرد خاک کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں