سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کی تردید، ٹیم کیلئے وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں،محمد رضوان
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 18اپریل کو کھیلا جائے گا اور سیریز کا اختتام 27اپریل کو لاہور میں ہو گا، تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز کو لیکر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیاپر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاو¿ن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔اب اس حوالے سے محمد رضوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاو¿ن جانے سے منع نہیں کیا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد کے لیے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


