گورنر ہاﺅس بلوچستان میں تقریب، بالاچ بلوچ کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) 23 مارچ کے حوالے سے گورنر ہاﺅس کوئٹہ میںتقریب۔ بالاچ بلوچ کو صدارتی ایوارڈ تمغہ شجاعت سے نواز دیا گیا۔ ایوارڈ میر بالاچ بلوچ کے بھائی میر شہریار نوشیروانی نے وصول کیا۔ میر بالاچ بلوچ انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 18 اگست 2022ءکو چکی شاہوانی سریاب روڈ کوئٹہ میں کاریز میں پھنسے بچے کے جان بچانے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


