اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سربراہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل نو کرتے ہوئے (ای سی سی )کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی ، تفصیلات کے مطابق وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے، علاوہ ازیں کمیٹی دوبارہ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراءکو شامل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں