اڈیالہ جیل میں 411 قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی
راولپنڈی (انتخاب نیوز) اڈیالہ جیل میں 411 قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق صدر مملکت نے 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 قیدیوں کو سزا میں کمی کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی قیدیوں کی سزاو¿ں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں 52 قیدیوں کی سزائیں کم کی گئی ہیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سزاو¿ں میں کمی کا فیصلہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا۔
Load/Hide Comments


