فیصل آباد کا رہائشی کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں یرغمال، ایک کروڑ روپے تاوان طلب
فیصل آباد (آن لائن) تھانہ گڑ ھ کے علاقہ کے رہائشی شبیر وٹوکو کچے کے ڈاکوﺅں نے یرغمال بنالیا، ڈاکوﺅں کا اہل خانہ سے شبیر وٹو کی بازیابی کیلئے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ ، شبیر وٹو کو 28 جنوری کو ورغلا کر رحیم یارخان بلایا گیا،بھائی نواز، شبیر وٹو کو رحیم یارخان سے گھوٹکی فروخت کر دیا گیا، گھوٹکی سے کندھ کوٹ ، کشمور ،شکارپور منتقل کیاگیا،شکارپور سے کچے کے علاقہ بخش پور میں یرغمال بنایا گیا،ورثا،ڈاکو شبیر وٹو کے نمبر سے کالز کرکے تاوان مانگتے ہیں،والد نوراحمد ، گزشتہ روز مغوی شبیر وٹو کے نمبر سے گن پوائنٹ پر ویڈیو بناکر بھیجی گئی،شبیر وٹو کے اغوا کا مقدمہ فیصل آباد کے نواحی علاقہ تھانہ گر میں 30جنوری کو درج ہوا، مقامی پولیس کی جانب سے مغوی کی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہ کیے گئے، مغوی شبیر وٹو کا 8سال کا ایک ہی بیٹا شمشیر ہے، مغوی شبیر وٹو کے پاس نہ کوئی زمین ہے نہ ہی کوئی کاروبار ہے، شبیر 1 ہی کمرے کے کچے گھر میں رہائش پذیر ہے،مغوی کے والد نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرداخلہ نوٹس لےکرشبیر وٹو کوبازیاب کرائیں۔


