لاہورمیں بڑی بجلی چوری پکڑی گئی، 2ملزمان گرفتار، 1کروڑ 25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
لاہور(انتخاب نیوز)الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بڑی بجلی کی چوری پکڑ لی، تفصیلات کے مطابق ترجمان کے مطابق فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، لیسکو نے بجلی چوری روکنے کیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے۔ ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ ٹیم چیکنگ کے لیے پہنچی تو ملزمان نے سخت مزاحمت بھی کی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


