پرنسپل ایچی سن کالج نے انکوائریز سے بچنے کیلئے استعفا دیا، گورنر پنجاب

لاہور (انتخاب نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے اور انکوائریز سے بچنے کے لیے انہوں نے یہ حربہ اپنایا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دو مرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، تاہم اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کرلی گئی ہے۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے جس کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں