گوادر پاور پلانٹ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدیات
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر پاور پلانٹ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے گوادر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے بھرپور اقدامات کا اعادہ بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات گوادر پاور پلانٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزارت کے متلعقہ حکام، منیجنگ ڈائریکٹر، پرائیویٹ پاور، انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)، چینی سفارتخانے کے کمرشل منسٹر کونسلر، مسٹریانگ گوانگ یوان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ‘ترجیحی فہرست’ میں ہے اور یہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور اس میں کوئی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی وفاقی وزیر نے نے متعلقہ حکام کو اس حوالے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر گوادر کو ‘سی پیک کا گیٹ وے’ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کے فیز 2 پر عملدرآمد کو تیز کیا ہے۔


