بہت پیسے ہیں تو عوام کو کھانے اور کپڑے کی بجائے تعلیم دیں، بشریٰ انصاری
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صاحب استطاعت افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مچھلی نہ کھلائیں بلکہ مچھلی کا شکار کرنا سکھائیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو آپ کہیں انویسٹ کریں، پراپرٹی لیں اور اپنے بچوں پر خرچ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس اس سے بھی زیادہ پیسہ ہے تو آپ کسی کو جوتے کپڑے لے کر نہ دیں بلکہ ان کو تعلیم فراہم کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود طالب علم اڈاپ کرتی ہوں اور جتنا ہوسکے ان کی تعلیم کا خرچہ اٹھاتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تعلیم سے ان کے ہاتھ چلیں گے تو وہ چار دیے اور جلائیں گے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ مچھلی نہ کھلائیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھائیں اور ہنر مند بنائیں۔
Load/Hide Comments