موجودہ حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے: بلاول بھٹو

کرپشن کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، پولیو میں کرپشن، حج میں کرپشن، قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) میں کرپشن، بلین ٹری سونامی میں کرپشن، مالم جبہ میں کرپشن، فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن اور تحریک انصاف جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہے اس میں کرپشن کرتی ہے۔ٹڈی دل کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ آج ہر کسان کی فصل ٹڈیوں کی وجہ سے خطرے میں ہے، سندھ کے بجٹ میں ان کے لیے بھی رعایتیں رکھی ہیں، غریب کسانوں کو سبسڈی دی جائےگی، انہیں بیج اورکھاد کی خریداری میں سبسڈی دیں گے، جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں بھی سبسڈی دی جائے گی۔مقبوضہ کمشیر کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیاہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاز اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ جب مودی الیکشن جیتا تو کشمیر کاز حل ہوجائے گا، یہ ملک کی تاریخ کا پہلا اور آخری وزیر اعظم ہے جس نے کشمیر کے معاملے پر عوام کو نہ متحد کیا اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس قسم کا معاشی بحران کبھی نہیں دیکھا، عالمی بحران،کورونا وائرس اور حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیداوار کی شرح منفی رہی ہے، معیشت کورونا سے پہلے بھی متاثر ہو رہی تھی اور آج بھی ہو رہی ہے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ لاپتہ افراد کو گھر لانا پڑے گا، چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) مسنگ پرسن پر اپنا بیان دیں توبہتر ہے، مسنگ پرسنز کے ایشو کو ہم افورڈ نہیں کرسکتے، سندھ، بلوچستان، کے پی اور پنجاب سے بھی لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے،نہ لوگوں کو لاپتا ہوناچاہیے اور نہ ٹارگٹ کلنگ ہونی چاہیے، اس کا حل نکالنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں