پنجاب میں ڈیجیٹل کرنسی میں نقصان پر بچہ اغوا، دس ہزار ڈالر رقم مانگنے والے ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑی تاوانی رقم کیلئے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کروا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے 10ہزار ڈالر تاوان کیلئے 7سالہ بچے کو اغوا کیا گیا تھا، جس کا نام عیسیٰ بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق 7 سالہ عیسیٰ کے اغوا میں ملوث ملزمان ماں اور بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ملزمان نے 5ہزار ڈالر بیرون ملک کے اکاﺅنٹ میں موصول بھی کر لیے تھے، ملزم کاظم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا اور اس نقصان پورا کرنے کے لیے کاظم اوراس کی ماں نے بچے کو اغوا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں