کراچی میں فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر سکھن گوٹھ میں ڈاکو فیکٹری ملازمین سے بڑی رقم لوٹ کر لے گئے، لوٹی ہوئی رقم تقریباََایک کروڑ 82لاکھ روپے بتائی گئی، پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا تھا کہ ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری لے کر جا رہے تھے، اس کے علاوہ کورنگی صنعتی ایریا میں 50لاکھ روپے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں