مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں