وفاقی کابینہ کی منظور، تین سال کیلئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر بطور چیئرمین نادراتعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی، تین سال کیلئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا کا منصب سنبھالنے کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے،بشرط کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی اور نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں