امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط، ماحولیاتی بہتری کیلئے مضبوط اتحاد کا عزم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط جس میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا، جو بائیڈن میں خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری دنیا، ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔ خط کے متن کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، تحفظ صحت عامہ، معاشی ترقی، سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دینگے ، امریکی صدر نے خط میں کہا کہ پاک امریگا گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے اتحاد کو مزید مضبوط کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں