کارکنوں کا استحصال برداشت نہیں، وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی ہوگی، وزیر اطلاعات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرحوم کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا مشہود احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کے لئے جماعت کی سطح پر بھرپور کام کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ آج معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، فیصلہ سازی اور مشاورت میں کارکنوں کا حصہ ہونا چاہیے ، ہم اس حوالے سے کام کرینگے، عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب تمام وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پارٹی کے سیاسی ورکرز کو ان کا مقام دلوائیں گے۔
Load/Hide Comments


