آیت اللہ درانی ایک نظریاتی جیالا، نسلوں سے وفا کی علامت تھے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی (مرحوم) کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ،والد کی انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی (مرحوم)کے صاحبزادہ سے فون پر رابطہ اوران کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آیت اللہ درانی پی پی پی کے نہ صرف ایک نظریاتی جیالے تھے بلکہ نسلوں سے وفا کی ایک علامت تھے، پاکستان پیپلزپارٹی آیت اللہ درانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی متاثرہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں