ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل، باپ اور بھائی ماریہ بی بی سے زیادتی کرتے تھے، بھابھی کا انکشاف
لاہور (انتخاب نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے لڑکی کے والد عبدالستار اور بھائی فیصل کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزم دونوں باپ بیٹوں کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ اس سے قبل بھی پولیس نے دونوں ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے جبکہ مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل، باپ اور بھائی ماریہ بی بی سے بدفعلی کرتے تھے، بھابھی کا انکشاف
Load/Hide Comments


