سورج کے گرد زمین گردش تیز ہوگئی، جلد ہی ایک لیپ سیکنڈ کم کرنا ہوگا، سائنسدان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) زمین کی تیز گردش کے بعد ایک ’منفی لیپ سیکنڈ‘ کی ضرورت۔ آج کی زیادہ تر ٹیکنالوجیز، جیسے کہ کمپیوٹر اور فنانشل مارکیٹس مستقل اور قابل بھروسہ رہنے کے لیے وقت پر انحصار کرتی ہیں لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی کبھار ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ بھی کیا جائے تاکہ وقت کو درست رکھا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کو جلد ہی ’منفی لیپ سیکنڈ‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جب وقت کو درست رکھنے کے لیے دنیا بھر کی گھڑیوں سے ایک سیکنڈ کم کر دیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین کا چکر بتدریج تیز ہو رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد چکر مکمل کرنے میں ہماری گھڑیوں کے حساب سے پورے 24 گھنٹے نہیں لیتی۔ تاہم نئی تحقیق کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثر سے زمین کی رفتار میں یہ اضافہ تھوڑا سا کم ہوا ہے۔ آئس کیپس میں تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ منفی لیپ سیکنڈ کی ضرورت ہر تین سال بعد پیش آ سکتی ہے یا اس کی توقع کی جائے گی۔ آج کی زیادہ تر ٹیکنالوجیز، جیسے کہ کمپیوٹر اور فنانشل مارکیٹس مستقل اور قابل بھروسہ رہنے کے لیے وقت پر انحصار کرتی ہیں لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی کبھار ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ بھی کیا جائے تاکہ وقت کو درست رکھا جا سکے۔ تاہم یہ گردش تیز ہو رہی ہے تاکہ دنیا گھڑیوں کے ساتھ دوڑ سکے۔ یہ اتنی بار ہو چکا ہے کہ اب لیپ سیکنڈز نایاب ہوتے جا رہے ہیں۔ لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک دن جلد ہی رفتار ایسی ہو جائے گی کہ دنیا کو درحقیقت ایک لیپ سیکنڈ کم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ وقت میں اضافے کی بجائے کمی کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک منتخب دن گھڑی پر 23.59.59 موجود نہیں ہوگا اور گھڑی 58 سیکنڈ سے ہی اگلے دن پر چلی جائے گی۔


