جیل ملاقاتوں کیلئے سزا یافتہ قیدی سے تحریری معاہدہ قانون کا مذاق ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جیل ملاقاتوں کیلئے سزا یافتہ قیدی اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے تحریری معاہدہ قانون کا مذاق ہے۔ اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دباو¿پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اوربانی پی ٹی آئی کا معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ آئین، قانون، ضابطوں اور جیل مینوئل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، جیل انتظامیہ اورسزا یافتہ قیدی کے اس طرح تحریری معاہدے کی نظیرشاید ہی ملتی ہو، معاہدے میں بتایا گیا ہے ایسا اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیا بھٹو، بینظیر، زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، گیلانی اور مریم سمیت کسی بھی قیدی کو یہ حق دیا گیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں