شکاریوں کی جانب سے دریائے چناب میں کرنٹ چھوڑنے سے بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک

لاہور (انتخاب نیوز) چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنے کے باعث بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مچھلی پکڑنے کیلئے شکاریوں نے کرنٹ چھوڑا جس کے بعد دریا میں موجود درجنوں کچھوے بھی ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ پچھلے دو دنوں میں شکار کیلئے آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فشریز اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں