اسلام آباد ڈی چوک میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے غزہ بچاﺅ مارچ کا انعقاد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک میں جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ بچاﺅ مارچ کا انعقاد کیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاءمارچ نے آسمان تلے پانی اور کھجور سے روزہ افطار کیا۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کی، احتجاج میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، شرکاءنے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت غزہ کے زخمیوں کے انخلا میں کردار ادا کرے، شہداءکی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، سب کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ غزہ بچاﺅ مارچ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔ شرکاءنے ڈی چوک پر آسمان تلے پانی اورکھجورسے روزہ افطار کیا اور نماز مغرب کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں