توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی گئی، چیف جسٹس کے مطابق سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کرینگے ۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا پر سماعت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آج اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں، وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سائفر کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے جو کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا، توشہ خانہ کیس آج سن کر کل سماعت کے لیے نہیں رکھ سکتے، سائفر کیس میں ایف آئی اے کے دلائل شروع ہونے ہیں ، ہمیں نہیں معلوم وہ کتنا وقت لیتے ہیں، ہم توشہ خانہ کیس کو عید کے بعد رکھ لیتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف مو¿قف ہے، اس پر ہم سراہتے ہیں، واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14،14سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں