گنداواہ، جھل مگسی میں پیشہ ور بھکاریوں اور جیب کتروں کی یلغار، شہریوں کا جینا محال
گنداواہ، جھل مگسی (این این آئی) پیشہ ور بھکاریوں گداگروں اور جیپ کتروں کی یلغار شہریوں کی جیبوں کا صفایا چوری چکاریوں میں اضافہ دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے بھکاریوں نے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں شہریوں کا جینا محال کردیا, بھیک کیلئے خریداروں کا گھیراو¿ خریدار سودا سلف لینے سے بیزار۔مساجد کے سامنے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا اعلیٰ حکام فوری کاروائی کرے عوامی حلقے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر مقام گنداواہ میں پیشہ ورانہ بھکاریوں گدا گروں اور جیب کتروں کی یلغار نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے سارا دن بازار میں گداگروں بھکاریوں نے مختلف روپ اپنا کر خیرات کے بہانے گاہکوں کی جیب کاٹ دیتے ہیں دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے پیشہ ور گداگروں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے بھکاریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ دوکانوں سے سامان چوریاں کرتی اور جیب کتروں کے ساتھ شامل ہیں شہر میں دن بدن پیشہ ورانہ بھکاریوں اور گدا گروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کی وجہ سے سودا سلف لینے والے گاہک بیزار ہوجاتے ہیں باہر سے آئے ہوئے پیشہ ورانہ بھکاری خواتین اور زیادہ تر بچے اور بچیاں شامل ہیں جو اپنے آپ کو معذور ظاہر کرکے بھیک مانگتے ہیں اور اسی طرح گداگری کا فائدہ اٹھا کر چوری کی وارداتیں کی جاتی ہیں جس پر کٹرول کرنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے اکثر عید قریب آتے ہی رش کا فائدہ اٹھا کر جیب کا صفایا کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی, ایس پی جھل مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ورانہ بھکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں اپنے علاقے میں واپس بھیجا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔


