اپوزیشن جماعتوں کا 13 نکات پر اتفاق، انتخابی نتائج مسترد، آئین کا ہر قیمت دفاع کیا جائیگا، اعلامیہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے چوتھے دن 13اپریل بروزہفتہ تاج لالا سپورٹس کمپلیکس ضلع پشین میں جلسہ عام ہوگا۔ جلسہ عام سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان ترین، بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،جماعت اسلامی، وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کے قائدین، مرکزی وصوبائی رہنماءخطاب کرینگے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا 13 نکات پر اتفاقی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا آئین کی بحالی، منصفانہ انتخابات کے بعد جمہوریت کی بحالی، عدلیہ کی آزادی، سویلین اداروں کی بالادستی پر اتفاق۔ اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین اور جمہوریت کیلئے حقیقی خطرات جنم لے چکے ہیں، آئین سے انحراف کروڑوں عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے، سیاسی قیادت نے آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے کردار ادا نہ کیا تو ملک کے مستقبل کو خطرات ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا عمران خان سمیت سیاسی کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ۔ آئین کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا، 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں