ڈیرہ بگٹی لیویز کی بروقت کارروائی، چھینی گئی گاڑی برآمدکرلی
ڈیرہ بگٹی(یو این اے ) ڈیرہ بگٹی لیویز کی بروقت کارروائی چھینی گئی گاڑی برآمدکرلی گئی ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزصبح سویرے کوکڑ موری کے مقام پر مسلح ڈاکو مسافر کی گاڑی چھین کر فرار ہوئے جس کی فوری اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کی جانب سے ڈاکوں کے خلاف فوری کاروائی اور گاڑی ریکور کرنے کا حکم دے دیا۔ جس پر لیویز دفیدار شیر جان چاکرانی کو اطلاع ملتے ہی شیر جان نے ڈاکو پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکوں گاڑی موقع پر چھوڑ کر بھاگ گئے جس کے بعد گاڑی لیویز دفعدار شیر جان نے اپنی تحویل میں لی لے ہے گاڑی مالک اور اہل علاقہ نے لیویز فورس ڈیرہ بگٹی کے اس اہم اور بروقت کاروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد اور سوئی لیویز ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


