ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی، رہنما کو عدالت نے قتل کر دیا ، غزالہ گولہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)قائمقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میڈم غزالہ گولہ نے ذوالفقار بھٹو کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ آج کے دن پاکستان کے محسن، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا۔آج پوری قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔ بھٹو ایک دور اندیش اور دل میں عوام کا درد رکھنے والے ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے۔ انکے عدالتی قتل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی بقاءکی خاطر اپنی جان کی قربانی دی انھوں نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور دنیا کے بہترین لیڈر اور رہنما کو عدالت نے قتل کر دیا۔قائمقام اسپیکر نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔ پاکستان کی تاریخ انکے زکر سے ہمیشہ مزین رہے گی۔ آج کا دن سیاہ دن ہے کہ دنیا کے ایک عظیم لیڈر کوبے دردی سے قتل کیا گیا۔ جس عظیم انسان نے مسلم دنیا کو اکٹھا کیا انھیں بغیر عدالتی ٹرائیل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں