جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول، ججز کی تعداد 6ہو گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور جج جسٹس علی باقر نجفی کو مشکوک خط موصول ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اطلاع ملتے ہی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔جسٹس علی باقر نجفی تک خط پہنچنے کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تعداد 6 ہوگئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


