کراچی میں فلیٹ سے گولی لگی لاش ملنے کا معاملہ، اہلیہ کی سیکورٹی گارڈ سے دوستی، قتل کا اعتراف کر لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مشہور علاقے ڈیفنس فیز 8میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق مقتول جہانزیب کی اہلیہ نے قتل کا اعتراف کر لیا، تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ نجی ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ اسامہ سے دوستی تھی، سیکورٹی گارڈ نے خاتون کو پستول دیا تھا، تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ اور اس کا ساتھی اسامہ 6اپریل تک ریمانڈ پر ہیں، دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ جہانزیب کی لاش ڈیفنس فیز 8کے فلیٹ سے 4مارچ کو ملی تھی۔
Load/Hide Comments


