چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کے رابطے، ن لیگ ڈپٹی چیئرمین کا نام دیگی

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 9 اپریل کو ہونے کا امکان۔ پیپلز پارٹی نے اپنے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر کے دیگر جماعتوں سے رابطے۔ جمعیت علمائے اسلام بھی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی، ذرائع پیپلزپارٹی کا دعویٰ۔ یوسف رضا گیلانی کا سابق نگران وزیراعظم، نومنتخب سینیٹر انوارالحق کو بھی فون۔ یوسف رضا گیلانی 8 اپریل کو تمام سینیٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے۔ گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے 60 ووٹ ملیں گے۔ مسلم لیگ ن آئندہ 24 گھنٹوں میں ڈپٹی چیئرمین کا نام دے گی، ڈپٹی چیئرمین خیبر پختونخوا یا بلوچستان سے لائے جانے کا امکان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں