نگران حکومت ختم ہونے کے باوجود ضلع بولان کے پنجرہ پل کی تعمیر مکمل نہیں ہوسک
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع بولان کے پنجرہ پل کی تعمیر کاکام مکمل نہیں ہوسکا سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجرہ پل کی تعمیر مارچ تک کرنے کا اعلان کیا تھا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اب پل کی تعمیر یکم جون تک مکمل کرنے کی نئی تاریخ دے دی۔ ضلع بولان کا پنجرہ پل اگست 2022میں مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلے کے باعث بہہ گیا تھا ،،جس کے بعد کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،تاہم ایک سال بعد اگست2023میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے پل کی عدم تعمیر سے مسافروں کو مشکلات کو نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو پل کی فوری تعمیر کا حکم دیا ،،این ایچ اے نے پل کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے یکم مارچ کی تاریخ دی ،،مگر نگراں حکومت کے ختم ہوجانے کے باعث پل کی تعمیر کاکام تعطل کا شکار رہا ،اس کے بعد این ایچ اےنے یکم اپریل تک پل مکمل ہونے کی نوید سنائی مگر تاریخ گذر جانے کے باوجود پل تعمیر نہیں ہوسکا ہے،،اس حوالے سے جی ایم این ایچ اے آغا عنایت نےبتایا کہ پل کا نوے فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ،،عید کے بعد پل کے اوپر روڈ کی تعمیر کا کام شروع کریا جائے گا ،انہوں نے امید ظاہر کی یکم جون تک پل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا ۔


